1 مارچ 2013 - 20:30

امریکہ شامی صدر بشار الاسد کے خلاف برسرپیکار باغی جنگجوؤں کو خفیہ طور پر تربیت دے رہا ہے۔

ابنا: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں جمعہ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ شام کے باغی جنگجوؤں کو اسلحہ دینے پربھی غور کررہی ہے۔اگر وہ ابتدائی امداد کو مناسب طریقے سے استعمال کرنے میں کامیاب رہے تو پھر انھیں مزید فوجی ساز وسامان دیا جائے گا۔ اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے سے ایک روز قبل ہی امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شامی صدر بشارالاسد کے خلاف برسر پیکار باغی جنگجوؤں کو پہلی مرتبہ چھے کروڑ ڈالرز مالیت کی خوراک ،ادویہ سمیت غیر مہلک امداد مہیا کرنے کا اعلان کیا تھا۔جان کیری نے روم میں شامی اپوزیشن کے اتحاد کے سربراہ معاذ الخطیب کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ باغیوں کی سپریم فوجی کونسل کو ادویہ اور خوراک مہیا کی جائے گی اور یہ براہ راست امداد ہوگی۔انھوں نے کہا کہ 'تمام شامیوں کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ ان کا مستقبل روشن ہوسکتا ہے'۔